Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

بنگلہ دیش انتخابات،شیخ حسینہ واجد پانچویں بار کامیاب

 ڈھاکہ (انٹرنیشنل ڈیسک)عام انتخابات میں بنگلہ دیش کی شیخ حسینہ واجد کی جماعت نے مسلسل پانچویں بار میدان مار لیا۔  ترجمان الیکشن کمیشن کے مطا...

 ڈھاکہ (انٹرنیشنل ڈیسک)عام انتخابات میں بنگلہ دیش کی شیخ حسینہ واجد کی جماعت نے مسلسل پانچویں بار میدان مار لیا۔ 

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ اور اُن کی اتحادی جماعتوں نے تین سو پارلیمانی نشستوں میں سے کم از کم 223 میں کامیابی حاصل کیا ہے، جسکے بعد  حسینہ واجد مزید پانچ سال تک وزیر اعظم رہیں گی۔الیکشن جیتنے والوں میں بنگلہ دیش کے سابق کپتان اور مایہ ناز کرکٹر شکیب الحسن بھی شامل ہیں۔

 اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے عام انتخابات کے بائیکاٹ کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی تھی کہ  وہ بھی انتخابی عمل کا بائیکاٹ کریں جس کی وجہ سے عام انتخابات میں ووٹرز ٹرن آؤٹ کم رہا۔رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں 2018ء کے مقابلے میں ووٹنگ کا تناسب 80 فیصد تھا اور موجودہ انتخابات میں صرف 40 فیصد رہا۔


کوئی تبصرے نہیں