Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

راولپنڈی:پولیس وردیوں میں ملبوس ڈاکوؤں کے ہاتھوں شہری قتل

   راولپنڈی(جی این اے)پولیس وردیوں میں ملبوس ناکہ لگائے ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران بیرون ملک سے وطن واپس آنے والے شہری کو قتل کر دیا۔  ڈھڈیا...

  

راولپنڈی(جی این اے)پولیس وردیوں میں ملبوس ناکہ لگائے ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران بیرون ملک سے وطن واپس آنے والے شہری کو قتل کر دیا۔  ڈھڈیال آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والا اوورسیز پاکستانی تصرف محمود برطانیہ سے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے جہاں  سےانکے کزن نے اپنی چھ سالہ بیٹی کے ساتھ لے کر ڈھوک چوہدریاں میں واقع اپنے سسرال جا رہے تھے کہ رینج روڈ پر پولیس وردیوں میں ملبوس تین موٹر سائیکل سواروں نے چیکنگ کے بہانے انہیں روکا اور پاسپورٹ چیک کرتے ہوئے ہینڈ کیری بیگ چھیننے کی کوشش کی تو تصرف محمود نے پریشانی کے عالم میں مزاحمت کی کوشش کی جس پر مسلح ڈاکو نے گاڑی میں معصوم بچی کی پروا کیے بغیر فائرنگ شروع کر دی جس سے تصرف شدید زخمی ہو گیا جبکہ ڈاکو قیمتی اشیا لیکر فرار ہو گئے۔زخمی تصرف کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور فرانزک کی مدد سے شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔


کوئی تبصرے نہیں