Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

وزیراعلیٰ پنجاب کا صحافیوں کو پلاٹس دینے کا اعلان

لاہور(جی این اے) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صحافیوں کو پلاٹس دینے کا اعلان کیا گیاہے، یہ پلاٹس راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) کے ...

لاہور(جی این اے) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صحافیوں کو پلاٹس دینے کا اعلان کیا گیاہے، یہ پلاٹس راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) کے تحت دیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی  کا کہنا تھا کہ میرا ایک سال مکمل ہو رہا ہے، جہاں بھی پنجاب میں جاتا تھا صحافی سوال پوچھتے تھے، پچھلے چند ماہ میں مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا کہ بہتر جگہ مہیا کی جائے۔ 23 سو پلاٹ 7 مرلے اور 1 ہزار تین مرلے کے پلاٹ دیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ رپورٹرز کو7 مرلے اور کیمرہ مینز کو تین مرلےکے پلاٹس دیے جائیں گے۔ہمارے پاس 200 ایکڑ زمین ہے جہاں یہ پلاٹس دیے جائیں گے، 28 جنوری تک تمام صحافی اپلائی کر سکتے ہیں، کل یا پرسوں سے فارم جاری کر دیا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں