Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پاکستان وائٹ واش سے بال بال بچ گیا

اسلام آباد(جی این اے) پاکستان  نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں شکست دے کر وائٹ واش سے بچ گیا،سیریز چار ا...

اسلام آباد(جی این اے) پاکستان  نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں شکست دے کر وائٹ واش سے بچ گیا،سیریز چار ایک سے نیوزی لینڈ کے نام رہی۔

پاکستان نے جیت کیلئے نیوزی لینڈ کو 1سو35 رنز کا ہدف دیا۔ جس کے جواب میں  نیوزی لینڈ کی ٹیم 17.2 اوورز میں 92 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے پانچویں میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم بیٹنگ لائن نے ایک بار پھر شائقین کو مایوس کیا اور قومی ٹیم آٹھ وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں صرف 134 رنز اسکور کر پائی۔

ڈیبیو کرنے والے اوپنر حسیب اللّٰہ تیسری گیند پر صفر پر آؤٹ ہو گئے، بابر اعظم تیرا، فخر زمان 33، محمد رضوان 38، محمد نواز 1 اور افتخار پانچ رنز بنا کر پولین لوٹ گئے۔نیوزی لیند کی جانب سے ٹم ساؤتھی، میٹ ہینری، لوکی فرگوسن اور ایش سوڈھی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور محمد نواز نے 2 ، 2 جبکہ افتخار احمد نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

کوئی تبصرے نہیں