Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

انتخابات کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریزکیا جائے،مرتضیٰ سولنگی

 اسلام آباد(جی این اے) نگران حکومت نے عوام کوانتخابات کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کرنے کا مشورہ دیدیا۔ نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگ...

 اسلام آباد(جی این اے) نگران حکومت نے عوام کوانتخابات کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کرنے کا مشورہ دیدیا۔

نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہا کہ االیکشن کی کوریج کے لیے غیر ملکی صحافی پہلے ہی پاکستان میں ہیں، مبصرین اور غیرملکی صحافیوں کو انچاس ویزے جاری کیے۔ پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی سے تقریباً 24 اجازت ناموں کی درخواستیں زیر غور ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر صحافی کیٹیگری میں صرف برطانیہ سے پچیس درخواستیں پراسس میں ہیں، روس کی طرف سے 8،جاپان سے 13 اورکینیڈا سے 5 پارلیمنٹ کے ارکان نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ بین الاقوامی صحافی و مبصرکراچی،لاہور اور اسلام آباد کے لیے اجازت نامے لے رہے ہیں، آخری تاریخ گزرنے کے باوجود درخواستوں کو دیکھ رہے ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں