Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

خراٹے لینے پر ایک شخص کو قتل کردیاگیا

  پنسلوانیا(ویب ڈیسک)خراٹے کیوں لیتے ہو،میں تنگ آگیا ہوں،امریکہ میں ایک شخص نے خراٹے لینے پر پڑوسی کو تیزدارآلے سے قتل کردیا۔ پچپن سالہ مق...

 


پنسلوانیا(ویب ڈیسک)خراٹے کیوں لیتے ہو،میں تنگ آگیا ہوں،امریکہ میں ایک شخص نے خراٹے لینے پر پڑوسی کو تیزدارآلے سے قتل کردیا۔

پچپن سالہ مقتول رابرٹ سوتے ہوئے تیزخراٹے لیتا تھا جس کی وجہ سے اسکا پڑوسی کرسٹوفربہت تنگ ہوتاتھا،گھرکے درمیان دیوارہونے کے باوجودخراٹوں کی آوازسنائی دیتی تھی،اس وجہ سے کرسٹوفراوررابرٹ کے مابین کئی بارتکراربھی ہوئی،بلکہ کئی بارکرسٹوفرنے پولیس کو بھی شکایت کی کہ میں اپنے پڑوسی کے خراٹوں سے تنگ ہوں مگر ایک روزدونوں کے مابین جھگڑا زیادہ ہوگیا،کرسٹوفرنے خود پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ رابرٹ لڑائی ختم کرنے کیلئے میرے گھر آیا تھا،اس نے خراٹوں کی بیماری کے علاج کیلئے پیسے بھی دینے کی آفرکی،ناک کے آپریشن کا مشورہ دیا مگر غلط فہمی کی بنیاد پر میں نے اسے چھری مارکر ختم کردیا۔

رابرٹ کو زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ بچ نہ سکا۔

کوئی تبصرے نہیں