Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

بیوی سمیت تین بچوں کوقتل کرکے ملزم نے خودکشی کرلی

 کراچی(جی این اے)غربت اوربے روزگاری کا نتیجہ،کراچی میں ہولناک واقعہ نے سب کو افسردہ کردیا،بیوی سمیت تین بچوں کو بھی قتل کرکے ملزم نے اپنی زن...


 کراچی(جی این اے)غربت اوربے روزگاری کا نتیجہ،کراچی میں ہولناک واقعہ نے سب کو افسردہ کردیا،بیوی سمیت تین بچوں کو بھی قتل کرکے ملزم نے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔

یہ افسوسناک واقعہ شاہراہ فیصل کے ایک فلیٹ میں رونما ہوا،اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی سمیت پولیس موقع پر پہنچ گئ،ملزم جسکا نام احسن رضا تھا اس نے اپنی بیوی ندا رضوی،بیٹا میکائیل،دوسرا بیٹا جسکا نام جنرائیل اوربیٹی ام ہانی کے سرپر گولیاں ماریں اورپھر خود کو بھی زندگی سے آزاد کردیا۔

گارمنٹس کا کاروبارکرنے والا احسن کو چارماہ قبل کاروبارمیں نقصان ہوا،ملزم کے پڑوسیوں کا بھی کہنا تھا کہ یہ کافی عرصے سے غربت اوربے روزگاری کی وجہ سے شدید پریشانی کا شکار تھا۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جس گھر میں یہ فیملی رہائش پزیز تھی اسکا کرایہ بھی ملزم کی بیوی کی ماں اداکرتی تھی،اورکئی روزسے بچے بھی سکول نہیں جارہے تھے۔

ملزم نے بیوی بچوں کو قتل کرنے سے قبل ایک ڈائری پر یہ تحریربھی لکھی ہے کہ میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے لگاہوں اورساتھ بیوی بچوں کو بھی قتل کرنے لگا ہوں،میرے لیپ ٹاپ میں ورڈنام کی فائل ضروردیکھ لیں اس میں میں نے سب ٹوٹل کیا ہوا ہے،میرے بچے اوربیوی شہید ہیں انہیں تو معلوم بھی نہیں تھا کہ میں ایسا کچھ کروں گا،میرے پاس کوئی اورآسان راستہ نہیں تھا سمیع سوری۔یہ تحریرانگریزی میں لکھی گئی تھی۔قتل ہونے والے بچوں کی عمریں تین سے سات سال تھیں۔

کوئی تبصرے نہیں