Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

سینئرسیاستدان جاویدہاشمی نے تہلکہ خیزبیان دے دیا

 ملتان(جی این اے)سامنے نظر آرہا کہ آنے والے انتخابات کیسے ہیں اوران کا نتیجہ بھی کیسا ہوگا،ن لیگ پھر پی ٹی آئی پھر ن لیگ اوراب آزاد امید...

 ملتان(جی این اے)سامنے نظر آرہا کہ آنے والے انتخابات کیسے ہیں اوران کا نتیجہ بھی کیسا ہوگا،ن لیگ پھر پی ٹی آئی پھر ن لیگ اوراب آزاد امیدواحلقہ این اے ایک سوانچاس سینئرسیاست دان جاوید ہاشمی کا دبنگ بیان سامنے آگیا ہے۔

جاوید ہاشمی نے صحافیوں کو اپنا موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف وہ قوتیں ہیں جوحکومت بنانے کیلئے ہرطرح سے سمجھوتہ کرچکی ہیں،اوردوسری جانب پی ٹی آئی ہے،الیکشن میں من پسند نتائج حاصل کرنے کی غرض سے مظالم توڑے جارہے ہیں،ایسے الیکشن کرانے کی ہی کیا ضرورت ہے،مجھے حلقے کے لوگ پوچھتے ہیں کہ ان انتخابات سے ہمارا نصیب بدل جائے گا؟دھاندلی کے بغیر کوئی الیکشن نہیں ہوا۔

جاوید ہاشمی نے اپنے خیالات کے اظہارمیں مزید کہا کہ امریکہ کی ایک کال پر مشرف نے نومطالبات مان لیے تھے،یہاں جو سیاستدان بات نہ مانے اسے اڈیالہ سے ہوکرآنا پڑتا ہے،میں عمران خان کے پلڑے میں سب باتیں ڈالتا ہوں،ہرصورت عمران خان کا ساتھ نبھائوں گا کیونکہ جو فرنٹ پر لڑتے ہیں میں انکے ساتھ ہوں،ملک بھرمیں عمران خان کی آوازبلندکروں گا۔

جاوید ہاشمی نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ میں مسلم لیگ کے ساتھ ہوں،تمام سمجھوتے اس وقت اقتدارحاصل کرنے کیلئے کئےجارہے ہیں۔،سائفربھی کوئی کیس ہے میں نہیں سمجھتا۔

کوئی تبصرے نہیں