Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پاک ایران کشیدگی کی آگ بجھنے لگی

  اسلام آباد(جی این اے)پاک ایران کشیدگی کی آگ بجھنے لگی،دونوں ممالک کے مابین مثبت پیغامات کا سلسلہ جاری ہوگیا،تنائو بڑھانے کے خواہشمندوں ک...

 


اسلام آباد(جی این اے)پاک ایران کشیدگی کی آگ بجھنے لگی،دونوں ممالک کے مابین مثبت پیغامات کا سلسلہ جاری ہوگیا،تنائو بڑھانے کے خواہشمندوں کے خواب ٹوٹنے لگے۔

اس حوالے سے دفترخارجہ کے ترجمان نے بھی تصدیق کردی ہے کہ ایران کی طرف سے مثبت پیغام آیا ہے۔ایران کے سید رسول موسوی جو سفارت کارہیں نے سوشل میڈیا کے ذریعے یہ پیغام جاری کیا ہے کہ ہم ہمسایوں کیساتھ اچھے تعلقات کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہیں،اوریہ کہ دونوں ممالک کے مابین کوئی تنائو لانے کی کوشش کرے اسکی اجازت نہیں دیں گے،ایران دہشت گردوں اورپاکستان کے درمیان فرق کرتا ہے،ایران کی طرف سے اس پیغام کے بعد پاکستان کی طرف سے بھی مثبت جواب میں رحیم حیات قریشی ایڈیشنل سیکریٹری پاکستان وزارت خارجہ نے کہا کہ پیارے بھائی رسول موسوی آپکے جذبات کا جواب دیتا ہوں۔

رحیم حیات نے مزید کہاکہ پاک ایران مسائل کے حل کیلئے مثبت طریقے سے آگے بڑھیں گے،دہشت گردی اوردیگر مسائل ہمارے لئے مشترکہ چیلنج بن چکے ہیں جنکو مل کرحل کرنا ناگزیر ہے۔

ایران کے سفیر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اورایران نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کو سہارا دیا۔

کوئی تبصرے نہیں