Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

دنیا کے سب سے بڑے محل میں مہنگی ترین شادی

  برونائی(ویب ڈیسک)کہیں انسان ایک وقت کی روٹی کو ترس رہا اورکہیں دولت کی ایسی نمائش کہ دنیا حیران رہ جائے،عبدالمتین ملک برونائی کا شہزادہ ہ...

 


برونائی(ویب ڈیسک)کہیں انسان ایک وقت کی روٹی کو ترس رہا اورکہیں دولت کی ایسی نمائش کہ دنیا حیران رہ جائے،عبدالمتین ملک برونائی کا شہزادہ ہے جسکی شادی کی تقریبات دس دن تک جاری رہی ہیں،اس شاہی شادی پر کئی ارب خرچ کئے گئے۔

برونائی کے سلطان حسن البلقیہ کے چوتھے بیٹے شہزادہ عبدالمتین کی شادی ایسی لڑکی سے ہوئی جو شاہی مشیر کی بیٹی ہے اور خودایک فیشن کمپنی اورسیاحتی ادارے کی مالک بھی ہے۔

یہ شادی اس لئے بھی مہنگی قراردی جارہی ہے کہ یہ ایسے رہائشی محل میں ہوئی ہے جو دنیا کا سب سے بڑا محل ہے جسے نورالایمان کہا جاتاہے،اسکے کمروں کی تعدادسترہ سواٹھاسی ہے جبکہ دوسوستاون باتھ رومز ہیں،یہ شادی وہاں کی مذہبی اورروایتی طریقے سے انجام پائی ہے،مہمانوں کی تعدادپانچ ہزارتھی اس میں بڑی شخصیات نے بھی شرکت کی جن مین صدرانڈونیشیا جوکوویدودو بھی تھے علاوہ ازیں سعودی عرب کے شاہی فیملی نے بھی بھرپورشرکت کی۔

شہزادہ متین جب محل میں پہنچا تو انکے ہمراہ دلہن نہیں تھی بلکہ چالیس فوجیوں کا دستہ تھا اور سترہ توپوں کی سلامی سے انکا استقبال کیا گیا،جب دلہن محل میں آئی تو اسکا استقبال بھی سترہ توپوں سے کیا گیا،بادشاہ اورملکہ نے اپنی بہو کا پرجوش استقبال کیا۔

شادی کے موقع پر دلہن نے سفید رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا ہوا تھا اورساتھ مہنگے ترین زیورات بھی پہن رکھے تھے جبکہ دلہا نے روایتی فوجی یونیفارم پہنا ہوا تھا۔

محل کے اردگرد اورسٹرکوں پر عوام کا جم غفیر تھا جو اپنے شہزادے کو ایک نظردیکھنے کیلئے بے چین تھا،یہی وجہ ہے کہ نیا جوڑا قیمتی گاڑی مین جب عوام کے سامنے سے گزرا تو انکا والہانہ استقبال کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں