Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

عمران خان نے ایک اوربڑا بیان جاری کردیا

 راولپنڈی(جی این اے)بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل سے ایک اورحیران کن بیان سامنے آگیا،نوے فیصد ووٹ فوجی پی ٹی آئی کو دیں گے،ملک ک...


 راولپنڈی(جی این اے)بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل سے ایک اورحیران کن بیان سامنے آگیا،نوے فیصد ووٹ فوجی پی ٹی آئی کو دیں گے،ملک کا بیڑا غرق جنرل باجوہ کے فیصلوں نے کیا مگرقصورواراس میں فوج نہیں ہے۔

صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انتخابی مہم کیلئے نکلنے والا نوازشریف بتائے کہ سولہ ماہ کونسے ریلوکٹوں کی حکومت رہی۔پندرہ لاکھ پیشہ وارملک کو چھوڑ کرجاچکے ہیں،بیرونی خسارہ ہی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ تھا جو ان کا ہی پیداکردہ ہے۔،گروتھ ریٹ چھ اعشاریہ سات فیصد تھا جو ان لوگوں نے صفرکردیا،ہمارے وقت میں مہنگائی بارہ اعشاریہ چارفیصد تک گئی تھی مگر اب اٹھاتیس فیصد ہے،افغانستان سے ہمارے تعلقات اچھے تھے مگر ان لوگوں نے آکر خراب کردئیے،انکی ناقص فارن پالیسی نے ملک کو آکیلا کردیا ہے۔افغانیوں کو ملک بدرکرکے ہم نے نفرتوں میں اضافہ کیا۔

عمران خان نے موقف دیا کہ ملکی مسائل شفاف الیکشن سے حل ہوسکتے ہیں،بندوق کے زورپر کبھی مسئلے حل نہیں ہوئے،کب سے کہہ رہا ہوں کہ شفاف الیکشن سے ہی مسائل حل ہوتے ہیں،غلطی کی تھی کہ حکومت بنائی مجھے پھرسے الیکشن کی طرف جاناچاہیے تھا،دوسری غلطی جنرل باجوہ کی چکنی چپڑی باتوں میں آکر اسکی مدت ملازمت کو توسیع دینا تھا۔ایسی اتحادی حکومت سے اچھا ہے کہ ہم اپوزیشن میں ہی رہیں،ملک میں مزید عدم استحکام گندے الیکشن سے پیدا ہوگا،اقتصادی خسارہ کی جو کمی ہے اس کیلئے اورقانون کی اجارہ داری کیلئے اصلاحات ضروری ہیں۔اعظم خان نے کورٹ میں سچ تو بولا مگر اسکا سافٹ ویئراپڈیٹ کرنے کی غرض سے ایک سوچالیس دن تک ان لوگوں نے اپنے پاس رکھا۔

عمران خان نے پی ڈی ایم کے حوالے سے کہا کہ سیاست میں رہنے والا بندہ ہمیشہ مذاکرات کیلئے بھی تیارہوتاہے،ہماری کمیٹی نے پی ڈی ایم سے بات کی تھی مگر جواب ملا کہ بندیال کی موجودگی میں الیکشن ممکن نہیں،اب آٹھ فروری کو کیا ہوجائے گا کسی کو یہ اندازہ ہی نہیں۔

میں کسی مارشل لا کی نرسری میں بڑا نہیں ہوا،ملک کی صورتحال نے عوام کو غصے میں کردیا ہے جو وہ آٹھ فروری کو نکالیں گے،انکو بڑا دھچکا لگ جائے گا۔

عدت کیس کروانے والے لوگ بھی کس قدرگرے ہوئے ہیں،خاورمانیکا بہت ہی کمزورشخص نکلا ہے میں اسکی جگہ ہوتا تومرنا قبول کرتا مگر ایسے بیان نہ دیتا،جو کچھ بھی ہورہا ہے ایسا میں نے کسی اورملک میں اسٹیبلشمنٹ کو کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔

کوئی تبصرے نہیں