Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

کرن جوہر کس اداکارہ کے عشق میں دیوانے؟

  ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی فلم ڈائریکٹر کرن جوہر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ  آنجہانی سری دیوی کے عشق میں جنون کی حد تک مبتلا ہو گئے تھے۔  کرن جو...

 

ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی فلم ڈائریکٹر کرن جوہر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ  آنجہانی سری دیوی کے عشق میں جنون کی حد تک مبتلا ہو گئے تھے۔

 کرن جوہر نے ایک ٹی وی پروگرام میں سری دیوی کی بیٹیوں جھانوی اور خوشی کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ ایک وقت تھا میں تمھاری ماں کا بہت بڑا پرستار تھا اور جنون کی حد تک انکے عشق میں مبتلا ہوگیا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سری دیوی سے پہلی ملاقات 1993  ہوئی تھی جب ان کے ساتھ فوٹو شوٹ کے لیے گیا تھا۔ اپنا تعارف کراتے ہوئے شدید ہچکچاہٹ ہورہی تھی۔ میری ٹانگیں کانپ رہی تھیں اور میں اس کیا وقت کہہ رہا تھا مجھے خود معلوم نہیں تھا ۔ میں نامور ہستیوں سے ملا تھا اور کبھی اسی طرح گھبراہٹ کا شکار نہیں ہوا تھا۔ وہ بہت خوبصورت نظر آرہی تھیں لیکن میں یہ بات کہہ نہیں پایا۔میرے والد نے سری دیوی سے میرا تعارف کرایا تھا۔


کوئی تبصرے نہیں