Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

شاہ رخ خان کیلئے سال2023کتنا مبارک ثابت ہوا؟

  ممبئی(ویب ڈیسک)سال 2023نے جہاں بہت سےلوگوں کو انتہائی دکھ دئیے،غربت میں دھکیل دیا وہیں کچھ لوگوں کو راس آیا اورخوب راس آیا،نامور بھارتی ...

 


ممبئی(ویب ڈیسک)سال 2023نے جہاں بہت سےلوگوں کو انتہائی دکھ دئیے،غربت میں دھکیل دیا وہیں کچھ لوگوں کو راس آیا اورخوب راس آیا،نامور بھارتی اداکارشاہ رخ خان کیلئے یہ سال خوش قسمتی کا سال رہا ایک ساتھ تین فلموں میں کامیابی کے بعد شاہ رخ خان ایک سال میں پچیس کروڑروپے کمانے والے اداکاربن گئے۔

جنوری میں کنگ خان کی فلم پٹھان سپرہٹ ثابت ہوئی اورکمال کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی اسکے بعد جوان فلم بھی مقبولیت کے عروج پر پہنچی۔اورتیسری فلم ڈنکی نے بھی خوب دھوم مچائے رکھی۔

شاہ رخ خان کا شمار بھارت کے ان اداکاروں میں کیا جاتا ہے جن کی قسمت کا ستارہ ہمیشہ روشن رہا،اورجہنوں نے مداحوں کے دلوں پر راج کرنے کا سلسلہ بھی جاری وساری رکھا۔


کوئی تبصرے نہیں