Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

مسلسل کتنی دیر تک جاگا جاسکتا ہے؟

 نوٹنگھم(ویب ڈیسک)کچھ لوگ دنیا میں اتنی عجیب سوچ کے مالک ہوتے ہیں کہ اسی کو مدنظررکھتے ہوئے ایسے ایسے تجربے کرگزرتے ہیں کہ دنیا حیران ہوجائے...


 نوٹنگھم(ویب ڈیسک)کچھ لوگ دنیا میں اتنی عجیب سوچ کے مالک ہوتے ہیں کہ اسی کو مدنظررکھتے ہوئے ایسے ایسے تجربے کرگزرتے ہیں کہ دنیا حیران ہوجائے،ایسی ہی سوچ رکھنے والا نوجوان یوٹیوبرطویل وقت تک جاگنے کے تجربے سے گزرگیا۔

جوفیزر جسکی عمر اکیس سال ہے اوردس لاکھ سبسکرائبرزرکھنے والایوٹیوبر ہے،گزشتہ دنوں اپنے مداحوں کو نصیت کرتے ہوئے بولا کہ ہر ایک کو ایسا تجربہ نہیں کرنا چاہیے جو میں نے کیا ہے۔یہ بہت تکلیف دہ تھا کیونکہ میں نے سوچا کہ دیکھنا چاہیے کہ انسان کتنی دیر تک مسلسل جاگ سکتا ہے،اس غرض سے اٹھارہ گھنٹے تک تو میں اچھی طرح جاگتا رہا مگر پھر میری تھکن میں اضافہ ہونے لگا حتی کہ بائیس گھنٹے پھر چوبیس گھنٹے گزرے تو مزید جاگنے کیلئے کیفین استعمال کی۔

جب کیفین سے بھی کام نہیں بن پایا تو انتیس گھنٹے بعد بہت ٹھنڈے پانی سے نہانا بھی پڑا جس سے مزید جاگنے کا حوصلہ مل گیا آخر کارچھتیس گھنٹے بعد وہ اپنی آنکھوں کو مزید کھولنے کی ہمت نہ کرسکے اورسوگئے،یعنی تجربہ یہ رہا کہ چھتیس گھنٹے تک جاگا جاسکتا ہے مگر ہر ایک کو یہ تجربہ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس سے صحت پر برے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں