Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجوہات سامنے آگئیں

 اسلام آباد(جی این اے)قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کی بڑی وجوہات سامنے آگئی ہیں،سابقہ انتظامیہ نے فٹنس ٹیسٹ اوریویوٹیسٹ کروانے ہی بند کر...


 اسلام آباد(جی این اے)قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کی بڑی وجوہات سامنے آگئی ہیں،سابقہ انتظامیہ نے فٹنس ٹیسٹ اوریویوٹیسٹ کروانے ہی بند کردئیے تھے،سابقہ ڈائریکٹرمکی آرتھراوربابراعظم جو سابقہ کپتان بھی تھے دونوں نے ملکر فٹنس ٹیسٹ ختم کئے۔

اس حوالے سے محمد حفیظ جو اب ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ہیں نے نئی پلاننگ کرلی ہےجسکے تحت پاکستان فٹنس پروگرام ترتیب دئیے جائیں گے۔اب آنے والی جو بھی سیریز یا ٹورنامنٹ ہونگے ان میں کھلاڑیوں کے انتخاب سے پہلے فٹنس کے ٹیسٹ بھی لئے جائیں گے جو کھلاڑی بھی ٹیسٹ اچھی طرح دینے میں کامیاب نہیں ہوگا اسے ٹیم سے باہرہی رکھا جائے گا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نئی انتظامیہ فٹنس ٹیسٹ کی بہتری کیلئے سخت فیصلے بھی کرنے سے دریغ نہیں کرے گی۔

کوئی تبصرے نہیں