Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پاک فوج کے سپہ سلاراورایرانی وزیرخارجہ کے مابین اہم بیٹھک

 راولپنڈی(جی این اے)جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل آصف منیر اورایران کے وزیرخارجہ امیرعبداللہیان کے مابین اہم بیٹھک،دہشت گردی کا بھ...


 راولپنڈی(جی این اے)جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل آصف منیر اورایران کے وزیرخارجہ امیرعبداللہیان کے مابین اہم بیٹھک،دہشت گردی کا بھرپورمقابلہ کرنے کیلئے اہم امورپر اتفاق کرلیا گیا۔

اس حوالے سے آئی ایس پی آرکی طرف سے بیان جاری کیا گیا ہے جسکے مطابق سپہ سلاراورایرانی وزیرخارجہ نے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات اورثقافت کے گہرے رشتے کو مدنظر رکھتے ہوئے آپسی تعلق کو مزید مضبوط بنانے اورباہمی غلط فہمیوں کو دورکرنے پر بھی زوردیا۔جنرل عاصم منیر نے زوردیتے ہوئے کہا کہ ہم بھی دوسری ریاست کی علاقائی سلامتی اورخودمختاری کے قائل ہیں یہ ناقبل تسخیر اورپاک ریاستی رشتوں کی بنیاد ہے۔

دہشت گردی کو مشترکہ خطرہ قراردیتے ہوئے دوران گفتگوانٹیلی جنس شیئرنگ کے ذریعے اسکامقابلہ کرنے پربھی اتفاق کیا گیا دونوں ملکوں کے مابین تعاون کے فروغ اوربہترین رابط کاری بلکہ قریبی رابطے رکھنے کا عزم بھی کیا گیا۔رابطوں کیلئےدونوں ملکوں کے مابین فوجی افسروں کو تعینات کرنے کے طریقوں کو جلدی فعال کرنے پر بھی اتفاق ہوگیا۔

دونوں فریقوں کے مابین اس بات پر بھی رضامندی ہوگئی کہ پاکستان اورایران کے درمیان خلل ڈالنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی اورسرحدی علاقوں میں قیام امن کی کوششیں کی جائیں گی خوشحالی کیلئے بھی جدوجہد کی جائے گی۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی موقف سامنے آیا ہے کہ ملاقات میں دونوں ملکوں کے عوام کی بہتری کیلئے یہ نشاندہی بھی ہوئی کہ پاک ایران دوست ممالک ہیں اوردونوں کی تقدیر بھی ایک دوسرے کیساتھ منسلک ہے۔

کوئی تبصرے نہیں