Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

امریکی سینیٹرزکا ایران پربراہ راست حملے کرنے کا مطالبہ

 واشنگٹن(ویب ڈیسک)اردن میں امریکہ کے فوجی اڈے پر ڈرون حملے،امریکی سینیٹرزنے ایران پر حملہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اگرچہ ایران کی طرف سے حملے ک...


 واشنگٹن(ویب ڈیسک)اردن میں امریکہ کے فوجی اڈے پر ڈرون حملے،امریکی سینیٹرزنے ایران پر حملہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اگرچہ ایران کی طرف سے حملے کی تردید کردی گئی تھی اسکے باوجود امریکہ کے صدربائیڈن سے امریکی سینیٹرز نے مطالبہ کیا کہ ایران کے اندرجو اہم اہداف ہیں ان پر براہ راست حملے کئے جائیں،ان حملوں کا مقصد جنگ نہیں بلکہ دفاع کیلئے کئے جائیں،اس حوالے سے سینیٹر ٹام کاٹن اورسینیٹر لنڈسے گراہم نے امریکی صدرسے کہا کہ دہشت گردقوتوں کو ختم کرنے کیلئے ایران اورمشرق وسطی میں فوجی جوابی کارروائی تباہ کن کی جائے یہی ہم چاہتے بھی ہیں۔

یاد رہے کہ اردن میں امریکہ کے فوجی اڈے پر حملوں کے نتیجے میں تین امریکی فوجی مارے گئے تھے جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد پچیس بتائی گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں