Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

عمران خان اورشاہ محمودقریشی کو دس دس سال قیدبامشقت کی سزا

 راولپنڈی(جی این اے)کارکنان پی ٹی آئی کیلئے بری خبر،عمران خان اورشاہ محمود قریشی کو دس دس سال بامشقت قید کی سزا بول دی گئی ہے۔ سائفرمقدمے ک...


 راولپنڈی(جی این اے)کارکنان پی ٹی آئی کیلئے بری خبر،عمران خان اورشاہ محمود قریشی کو دس دس سال بامشقت قید کی سزا بول دی گئی ہے۔

سائفرمقدمے کیلئے اڈیالہ جیل میں قائم کی گئی خصوصی عدالت میں جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے مختصرفیصلہ سنایا،اس موقع پر عدالت کے اندرعمران خان اورشاہ محمودقریشی بھی موجود تھے۔

سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اورشاہ محمودقریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم کیسے بیان دیں جبکہ ہمارے وکلا تو عدالت میں موجود ہی نہیں ہیں،جس پر جج نے جواب دیا کہ آپکے وکیل نہیں آرہے ،آپکو سٹیٹ ڈیفنس کونسل فراہم کی ہے،وکلائ صفائی نے بھی عدالت میں کہا کہ ہم جرح کرلیتے ہیں جس پروکلائ صفائی سے جج نے کہا کہ آپ مجھ پر عدم اعتمادکرچکے ہیں۔

عمران خان کا تین سوبیالیس کابیان بعدمیں عدالت کے اندرریکارڈ کیا گیا،جس میں انکا کہنا تھا کہ میرے آفس میں سائفرآیا تھا اسکے تحفظ کے ذمہ دارملٹری سیکرٹری تھے،انکوئری کا ملٹری سیکرٹری کو کہا تھا،انہوں نے کہا کہ سائفربارے کلیوکوئی نہیں ملا۔عمران خان کے بیان کے بعد عدالت نے مختصر فیصلہ سنا دیا۔

کوئی تبصرے نہیں