Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

توشہ خانہ کیس،عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

 راولپنڈی(جی این اے)توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پرفرد جرم عائد کردی گئی۔ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔  اڈیا...



 راولپنڈی(جی این اے)توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پرفرد جرم عائد کردی گئی۔ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

 اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی جس کے دورانعدالت نے ملزمان کو کمرہ عدالت میں چارج شیٹ پڑھ کر سنائی ،جبکہ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔عدالت کی جانب سے بشریٰ بی بی کو 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی نقول بھی فراہم کی گئیں۔

واضح رہے گزشتہ روز سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں کی گئی تھی۔


کوئی تبصرے نہیں