Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

بھارتی بولر کو کھیلوں کا سب سے بڑا ایوارڈ مل گیا

نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک)ورلڈ کپ 2023 میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کو کھیلوں کے سب سے بڑے ارجن ایوارڈ سے نوا...

نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک)ورلڈ کپ 2023 میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کو کھیلوں کے سب سے بڑے ارجن ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

بھارتی صدر دروپدی مرمو نے محمد شامی کو کھیل کے سب سے بڑے ایوارڈ پیش کیا،محمد شامی  ایوارڈ وصول کرتے ہوئے جذباتی نظر آئے، ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی پوری عمر نکل جاتی ہے لیکن وہ اس ایوارڈ کو حاصل نہیں کر پاتے۔میرے لئےاعزاز ملنا خواب کے سچ ہونے جیساہے۔

محمد شامی کے علاوہ مختلف کھیلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 269 کھلاڑیوں کو بھی ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا۔


کوئی تبصرے نہیں