Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

سال 2023،زائرین عمرہ کی تعداد میں کتنا اضافہ ہوا؟

 ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک)سال 2023 میں عمرہ زائرین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا،ایک کروڑ 35 لاکھ50 ہزار  مسلمانوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔ سعود...

 ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک)سال 2023 میں عمرہ زائرین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا،ایک کروڑ 35 لاکھ50 ہزار  مسلمانوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔

سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کے مطابق گزشتہ برس عمرہ زائرین کی تعداد میں 58 فیصد اضافہ ہوا اورمجموعی طور پر  پچاس لاکھ اضافی زائرین نے عمرہ ادا کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ  2019 میں مملکت کے باہر سے آنے والے زائرین کی سب سے زیادہ تعداد ساڑھے 8 ملین تھی،  جبکہ 2023 میں یہ بڑھ کر 13 ملین ہو گئی۔

ڈاکٹر توفیق نے مزید بتایا کہ 1.3 بلین ڈالر کے منصوبوں میں  ڈیڑھ لاکھ نئے ائیر کنڈیشننگ یونٹس کا اضافہ شامل ہے تاکہ زائرین گرمی کے شدید موسم میں باآسانی عبادت کرسکیں،  14 ہزار سے زائد بیت الخلاء اور غسل خانے بھی تعمیر کیے جا رہے ہیں۔



کوئی تبصرے نہیں