Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

بلاول بھٹو بھی سیاست میں اسٹیبشلمنٹ کے کردار سے خائف

  اسلام آباد(جی این اے)بلاول بھٹوکا کہنا ہے کہ اسٹیبشلمنٹ کاسیاست میں کردارماضی میں بھی اچھا نہیں رہا، اگرخان صاحب اگر بے گناہ ہیں تو انہیں ...

  اسلام آباد(جی این اے)بلاول بھٹوکا کہنا ہے کہ اسٹیبشلمنٹ کاسیاست میں کردارماضی میں بھی اچھا نہیں رہا، اگرخان صاحب اگر بے گناہ ہیں تو انہیں قید نہیں ہونا چاہئے۔ الیکشن آٹھ فروری کو ہی ہوں گے ۔چاہے اقوام متحدہ ہی قرارداد کیوں نہ پاس کردے۔

 چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ جیلوں میں ڈالے جانے  اور مقدمات بنانے کی روایت درست نہیں مگر یہ روایت خود خان صاحب نے قائم کی سب سے پہلے انہیں توبہ کرنی چاہیے اور آئندہ ایسی روایات کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ہمارے نظام میں اتنی شفافیت نہیں کہ پھانسی کی حمایت کی جائے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اگر تین چار سینیٹر اٹھ کر کچھ کہہ دیں تو ان کی بات زیادہ اہمیت رکھتی ہے یا چیف جسٹس کا آئینی و قانونی فیصلہ زیادہ اہم ہے؟ جب ہم پر جعلی کیسز بنائے جارہے تھے تو خان صاحب کہتے تھے ادارے آزاد ہیں وہاں صفائی پیش کریں تو آج خان صاحب کو بھی چاہیے کہ اداروں سے رجوع کریں، جو خان صاحب نے کیا وہی بھگت رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ذوالفقار علی بھٹو پھانسی کیس  کا فیصلہ انتخابات سے قبل چاہتے ہیں، ہمیں  امید ہےکیس میں انصاف ملے گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم دشمنی کے بجائے اختلاف رکھتے ہیں لیکن عمران خان اسے جمہوریت نہیں مک مکا کہتے ہیں۔پی ٹی آئی کا آج بھی مقصد یہی ہے کہ میں کھیلوں گا کوئی اور نہیں۔ 


کوئی تبصرے نہیں