Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

مریم نوازکیلئے کارکنان کا انوکھا تحفہ

 لاہور(جی این اے)ن لیگ کے کارکنوں کا مریم نوازسے اپنی محبت وعقیدت کا انوکھا انداز،رنگ برنگے غباروں سے سجی بھینس مریم کو تحفے میں پیش کردی،سو...


 لاہور(جی این اے)ن لیگ کے کارکنوں کا مریم نوازسے اپنی محبت وعقیدت کا انوکھا انداز،رنگ برنگے غباروں سے سجی بھینس مریم کو تحفے میں پیش کردی،سوشل میڈیا پر ویڈیو نے تہلکہ مچادیا۔

حلقہ پی پی ایک سوانسٹھ کی جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ مریم نوازانتخابی مہم میں مصروف تھیں کہ اسی دوران کارکنان دلہن کی طرح سجی ہوئی بھینس لیکر مریم نوازکے پاس پہنچ گئے۔ٹرک سے باندھی ہوئی بھینس کو دیکھ کرلیگی کارکنان نے خوب نعرے بازی کی،یہ بھینس راناخالد قادری کی طرف سے پیش کی گئی جو پی پی ایک سوانسٹھ سے امیدواربھی ہیں اوراپنی قائد سے والہانہ عقیدت بھی رکھتے ہیں۔سوشل میڈیا پر لیگی ووٹرز نے اس انوکھے تحفے پر خوشی کا اظہاربھی کیا اورمریم نوازکی کامیابی کیلئے نیک تمنائیں بھی ظاہرکی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں