Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پی ٹی آئی کے امیدوارپھرعدالت کادروازہ کھٹکھٹانے پرمجبور

 پشاور(جی این اے)پی ٹی آئی کے امیدواروں کی مشکلات کم نہ ہوسکیں،الیکشن کمیشن کی جانب سے دئیے گئے انتخابی نشانات نے کئی امیدواروں کو پھرسے عد...


 پشاور(جی این اے)پی ٹی آئی کے امیدواروں کی مشکلات کم نہ ہوسکیں،الیکشن کمیشن کی جانب سے دئیے گئے انتخابی نشانات نے کئی امیدواروں کو پھرسے عدالت کادروازہ کھٹکھٹانے پرمجبورکردیا۔کامران بنگش کی پشاورہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے دئیے گئے انتخابی نشان کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر سماعت،ایک تو پی ٹی آئی سے بلانشان واپس لے لیا گیا اوراوپر سے ایسے نشانات دئیے جارہے کہ جن میں فرق کرنا مشکل ہوگیا ہے،ہائی کورٹ کے ریمارکس سامنے آگئے۔

درخواست میں وکیل کامران بنگش نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے پی کے بیاسی کے امیدوارجو سابقہ صوبائی وزیر بھی ہیں کامران بنگش کو وائلن کا نشان جاری کیا گیا جبکہ انکے مخالف امیدوارکو گٹارکا نشان دے دیا گیا دونوں نشان بیلٹ پیپرزپر اتنا ملتےہیں کہ ان میں فرق کرنا مشکل ترین ہوگیا ہے یہی نہیں دوسرے امیدوارکا نام بھی کامران ہی ہے،ہم نے انختابی نشانوں کی تبدیلی کیلئے بالکل وقت پر ریٹرنگ افسرکو درخواست دی مگر انھوں نے مستردکردی ہے۔اس پر الیکشن کمیشن کے وکیل کا کہنا تھا کہ نشانات مختلف ہیں اوردونوں میں فرق دکھائی دے رہا ہے۔

اس پر الیکشن کمیشن کے وکیل سے جسٹس اعجازانورنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اپ لوگوں نے یہ کام دانستہ طورپر کیا ہے،ان سے انکا نشان پہلے واپس لیا اوراب جو بھی نشانات دے رہے ہیں ان میں فرق کرنا مشکل ہوگیا ہے،اسکے جواب میں الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ اب تو چھپائی کیلئے بیلٹ پیپرز جاچکے ہیں مزیددیر ہوئی تو مشکل ہوجائے گا۔عدالت نے ریٹرننگ افسروں کو طلب کرنے کا حکم دیا اورسماعت ملتوی کی۔

کوئی تبصرے نہیں