Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

نامورصحافی محمودشام کی کتاب شام بخیرنے شائع ہوتے ہی دھوم مچادی

 اسلام آباد(جی این اے)سینئرصحافی،مدیر،شاعر محمود شام کی کتاب شام بخیرمنظرعام پر آچکی ہے،اس کتاب کو لکھنے میں محمود شام کی کئی برسوں کی محنت...


 اسلام آباد(جی این اے)سینئرصحافی،مدیر،شاعر محمود شام کی کتاب شام بخیرمنظرعام پر آچکی ہے،اس کتاب کو لکھنے میں محمود شام کی کئی برسوں کی محنت شامل ہے جو کہ اٹلانٹس پبلی کیشنزسے شائع کی گئی ہے۔اس میں 1948 سے لیکر2023 تک کے تمام جنوبی ایشیا کے سیاسی و سماجی اورادبی حالات وواقعات شامل کئے گئے ہیں علاوہ ازیں پاکستان۔1953کی ختم نبوت تحریک۔ میڈیا ہاؤسز کے معاملے۔ پرنٹ میڈیا کی ترقی اورزوال کی کہانی، مشرقی پاکستان فوجی کارروائی سے سقوط ڈھاکا کا رونماہونا شملہ۔ آگرہ مذاکرات۔ صحافیوں کی وہ تحریکیں جو 1998-1978-1970کو ہوئیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت اورشہادت کے حقائق اسی طرح محترمہ بے نظیر بھٹوشہید کا 1970سے 2007تک کی تفصیلی داستان بھی کتاب میں قلم بند کی گئی ہے۔ 

یہی نہیں بلکہجنرل ضیا الحق کا دور مارشل لاء ہو یا ایم کیو ایم کےعروج و زوال کا معاملہ ہو یقیناً پڑھنے والے کی تشنگی باقی نہیں رہے گی۔سیاست میں گہری دلچسپی رکھنے والوں کیلئے اس کتاب میں  یہودیوں سے رابطوں کا سلسلہ۔ چیف جسٹس کی بحالی کی تحریک کا معاملہ ہویاپرویز مشرف کو کمزور کرنے کی تحریک کامسئلہ ہویہ سب آپ کو اس کتاب میں پڑھنے کوملے گا۔محمود شام نے ماضی کے جھرکوں میں جھانکتے ہوئے بھٹو اورمجیبالرحمان کےمذاکرات کا بھی زکر کیا۔ اسی بے نظیرشہید اورپرویزمشرف کے مذاکرات بھی زیربحث لائے گئے اورصحافیوں کی دلچسپی اورمعلومات کیلئے پرائیویٹ ٹی وی چینلوں کی بھرمار اورانکی بے مقصدیت کا بھی تذکرہ شامل کتاب ہے۔ 

 اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا امریکی اخبارات پرقابوپانااور وہ سب کچھ اس 860 صفحات پرمبنی کتاب میں موجودہے جو آپ پڑھنا یا جاننا چاہتے ہیں۔ایسے حقائق موجود ہیں جو پہلے شائد ہی آپکی نظروں سے گزرے ہوں۔ 

کوئی تبصرے نہیں