Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

اسلام آباد،حالات سے تنگ نوجوان نے خود کشی کر لی

 اسلام آباد(جی این اے)وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی 14 میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں نوجوان نے حالات سے تنگ ہو کر اپنی جان لے ...


 اسلام آباد(جی این اے)وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی 14 میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں نوجوان نے حالات سے تنگ ہو کر اپنی جان لے لی اور اپنا ویڈیو پیغام بھی جاری کیا۔

ذرائع کے مطابق احمد ارشاد نامی نوجوان نے خود کشی سے قبل اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اس کا کہنا تھا کہ وہ ذلت اور محتاجی کی زندگی سے تنگ آ کر اپنی جان لے رہا ہے۔اس کی موت کے بعد اس کی فیملی کو پریشان نہ کیا جائے وہ اپنی موت کا خود ذمہ دار ہے بس دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کی،ڈیڈ باڈی کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ترجمان پمز ڈاکٹر مبشر ڈاہا نے بھی خود کشی کی تصدیق کر دی۔

کوئی تبصرے نہیں