Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹرگوہر کے گھرپرحملہ کردیا گیا

 اسلام آباد(جی این اے)پی ٹی آئی کے چئیرمین بیرسٹرگوہر کے گھرپر حملہ کردیا گیا ہے،بیٹا اوربھتیجا تشدد کا شکار،بیرسٹر گوہر سپریم کورٹ میں سم...


 اسلام آباد(جی این اے)پی ٹی آئی کے چئیرمین بیرسٹرگوہر کے گھرپر حملہ کردیا گیا ہے،بیٹا اوربھتیجا تشدد کا شکار،بیرسٹر گوہر سپریم کورٹ میں سماعت چھوڑ کرہنگامی بنیادوں پر گھر کیلئے روانہ ہوگئے۔

بیرسٹر گوہر کو انکے گھرپر حملے کی خبراس وقت دی گئی جب وہ سپریم کورٹ میں لائیوسماعت کے دوران اپنے دلائل پیش کررہے تھے،چیف جسٹس کو مخاطب کرکے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جناب چیف جسٹس صاحب میرے گھرپر حملہ کردیا گیا ہے،اورمیرے خاندان والوں کو تشددکا نشانہ بھی بنایا گیا ہے،حملہ آورچارڈالوں میں آئے ہیں،میرا کمپیوٹر،اوردیگرضروری کاغذات بھی ساتھ لیکر فرارہوئے ہیں۔تب بیرسٹر علی ظفرنے بیرسٹرگوہر کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ بہت مشکل وقت ہے آپ گھرجائیں،چیف جسٹس آف پاکستان نے بھی ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو کہا کہ جو بھی یہ سب ہوا ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے جواب دیا کہ میں بھی جاکر دیکھتا ہوں۔

کوئی تبصرے نہیں