Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

بندوبست کر لیا،الیکشن میں سرپرائز دینگے،بلاول بھٹو

  ملتان(نیوز ڈیسک) بلاول بھٹو زرداری نےدعویٰ کیا ہےکہ ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ ملے یا نہ ملے، ہم اپنا بندوبست کرلیتے ہیں،آٹھ فروری کو سرپرائز د...


 
ملتان(نیوز ڈیسک) بلاول بھٹو زرداری نےدعویٰ کیا ہےکہ ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ ملے یا نہ ملے، ہم اپنا بندوبست کرلیتے ہیں،آٹھ فروری کو سرپرائز دیں گے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمارے اور دیگر جماعتوں کے نظریے میں فرق ہے، ہم عوام کو ریلیف دینگے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک جیل سے بچنا چاہتا ہے دوسرا جیل سے نکلنا چاہتا ہے،عمران خان دھاندلی کروا کرمسلط ہونےکی کوشش کرتے ہیں،اگر وہ ہمارا ساتھ دیتے تو الیکشن اصلاحات مزید بہتر ہوتیں، ڈرنے اور جھکنے والے نہیں۔کوشش ہے ہمارا وزیر اعظم بنے۔


کوئی تبصرے نہیں