Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

بلاول بھٹو نے بھلوال جلسے میں نوازشریف کوخوب آڑے ہاتھوں لیا

 سرگودھا(جی این اے)نفرت پھیلانے اورتقسیم کی سیاست پرانے سیاستدان کررہے ہیں،بھائیوں کے مابین لڑائیاں کروائی جارہی ہیں،اورمیں اپنے منشورپر انت...


 سرگودھا(جی این اے)نفرت پھیلانے اورتقسیم کی سیاست پرانے سیاستدان کررہے ہیں،بھائیوں کے مابین لڑائیاں کروائی جارہی ہیں،اورمیں اپنے منشورپر انتخابات لڑنے جارہا ہوں،ہمارا مقابلہ ضیاالحق کی مسلم لیگ سے ہورہا ہے،چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹوکا بھلوال میں پرجوش خطاب۔

عوام کے کیا حالات ہیں ان پر کیا گزررہی ہے اس بات کا سیاسی جماعتوں کو کوئی احساس نہیں،ہمیں حکومت مل گئی تو ہم دس نکاتی ایجنڈے پر عمل کریں گے،مہنگائی اورغربت سے ہمارا مقابلہ ہے،جس شخص کو عوام تین باربھگت چکے ہیں جسکا ابھی تک کوئی منشورہی نہیں وہ چوتھی باروزیراعظم بننا چارہا ہے،اپنا ووٹ نوجوان ضائع مت کریں چوتھی باروزیراعظم بننے والے کو ووٹ دیکر،نوجوانوں کو سمجھانے کی ضرورت ہے۔

جلسے سے قبل ایک انٹرویو میں بھی بلاول بھٹو نے کہا کہ ایسے فیصلے نہ کئے جائیں جسکے اثرات نوجوانوں پر برے اندازسے مرتب ہوں،بہتر ہے انہیں ہی فیصلے کرنے دئیے جائیں،ایک اورسوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ تمام تررکاوٹوں اورمسائل کے باوجود عوام کو تین سویونٹ بجلی مفت فراہم کرنے کا ہمارا منصوبہ ہے۔اس وقت الیکشن میں سب سے زیادہ آزادامیدوارسامنے آرہے ہیں جنکے ساتھ ملکر ہم حکومت بنائیں گے۔


کوئی تبصرے نہیں