Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت پی اے ڈی بورڈکا 8واں اجلاس

لاہور(جی این اے)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈکے 8ویں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جاری...

لاہور(جی این اے)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈکے 8ویں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کاجائزہ لیا اورمعیار مد نظررکھتے ہوئے پراجیکٹس جلد مکمل کرنے کا حکم دیا،،راوی برج پر تعمیراتی رفتار تسلی بخش قرار دیا،،وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ امامیہ کالونی اوور ہیڈ برج تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے،فروری کے آغاز میں وزیراعظم کو افتتاح کے لئے مدعو کیاجائے گا،،

حسن نقوی نے بتایا کہ بابو صابوتا نیازی انٹرچینج کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ پر سب ویز،بڈھا راوی برج او ردیگر تعمیرات مکمل ہے،،فیصل آباد عبداللہ پوراور ملتان شجاع آباد فلائی اوورزپراجیکٹس کی تکمیل کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایات کی ،،انہوں نے بتایا کہ لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ تھری کے9 برج،ملتان روڈ انٹرچینج، ٹول پلازہ، مین کیرج وے 31جنوری تک مکمل ہو جائیں گے۔

اس موقع پر چیف سیکرٹری،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،سیکرٹریز،پی آئی ٹی بی اور دیگر متعلقہ حکام موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں