Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

فواد چودھری کی تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں ضمانت کنفرم

اسلام آباد(جی این اے)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں ضمانت کنفرم کر دی۔ ف...

اسلام آباد(جی این اے)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں ضمانت کنفرم کر دی۔

فوادچودھری کے خلاف سرکاری ملازمین کو بغاوت پر اُکسانے اور فراڈ کیسز کی سماعت ہوئی، عدالت نے فواد چودھری کی تھانہ آبپارہ میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی۔سماعت کے دوران فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد اور دونوں بیٹیاں کمرۂ عدالت میں موجود تھیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے فواد چودھری کی 10 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت کنفرم کی۔

کوئی تبصرے نہیں