Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پاک فوج نے ایران میں گھس کردہشت گردمارڈالے

 اسلام آباد(جی این اے)ایران کی طرف سے بلوچستان پر حملے کے بعد پاک فوج بھی جواب دینے کیلئے متحرک ہوگئی،آپریشن مرگ بر،سرمچار کے تحت ایرانی ص...


 اسلام آباد(جی این اے)ایران کی طرف سے بلوچستان پر حملے کے بعد پاک فوج بھی جواب دینے کیلئے متحرک ہوگئی،آپریشن مرگ بر،سرمچار کے تحت ایرانی صوبے سیستان میں دہشت گردوں کی آماجگاہ پر زورداروارکرڈالا،کئی دہشت گرد ہلاک کردئیے گئے۔پاک فوج نے ایران میں ان ٹھکانوں پر حملے کئے جہاں خطرناک دہشت گردرہتے تھے یعنی وہ دہشت گرد کارروائیوں کے بعد چھپ جاتے تھے۔

پاکستان کی طرف سے بھرپورحملے کے حوالے سے دفترخارجہ کے ترجمان کا موقف سامنے آیا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گردان علاقوں میں تھے جہاں حکومتی رٹ نہیں تھی،اوریہ آپریشن انٹیلی جنس کی معلومات کے بعد کیا گیا۔یہ سرمچارکئی پاکستانیوں کا بے گناہ خون بہا چکے تھے جسکی وجہ سے پاکستان نے اپنی سلامتی کو مدنظررکھتے ہوئے آپریشن مرگ برکیا۔اس حوالے سے ٹھوس ثبوت ایران کے ساتھ بھی شیئر کئے تھے،پاک فوج نے کامیاب آپریشن کرکے دنیا پر واضع کردیا کہ وہ بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی مالک ہے،اوریہ بھی کہ اپنے تحفظ اورسلامتی کیلئے آگے بھی ایسے اقدامات کرنے سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

پاکستان کی طرف سے تاہم یہ بھی کہا گیا کہ ایران ہمارا دوست ملک ہے۔پاکستانی عوام بھی ایران کیلئے محبت بھرے جذبات رکھتے ہیں اسکی خودمختاری کا احترام بھی کریں گے،مگر دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے دونوں ممالک کو مشترکہ کوششیں بھی کرنا ہونگی،دوسری طرف امریکہ نے ایران کی طرف سے پاکستان پر حملے کی شدیدمذمت کی،جبکہ چین نے دونوں ممالک کے مابین ثالثی کا کردارادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔

یادرہے کہ دودن پہلے ایران نے بلوچستان پر میزائل اورڈرون حملے کردئیے تھے جسکے نتیجے میں دوبچیاں شہید ہوگئیں جبکہ تین شدید زخمی ہوئیں جسکے بعد پاکستان نے شدید مذمت کرتے ہوئے ایران سے اپنے سفیر کو بلالیاجبکہ ایرانی سفیر کو ملک بدربھی کردیا۔

کوئی تبصرے نہیں