Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

سرمایہ داروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

  کراچی(جی این اے)پاک ایران کشیدہ ماحول،سیاسی صورتحال بھی تسلی بخش نہ رہی،سرمایہ کاربھی محتاط ہوگئے،پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کی دھن...

 

کراچی(جی این اے)پاک ایران کشیدہ ماحول،سیاسی صورتحال بھی تسلی بخش نہ رہی،سرمایہ کاربھی محتاط ہوگئے،پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کی دھند چھا گئی۔

انڈیکس کے ترنسٹھ ہزار پوائنٹس گرگئے۔ سو انڈیکس میں 1002 پوائنٹس کی بڑی مندی سامنے آگئی اور انڈیکس کم ہو کر 62 ہزار 500 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ آیا۔

مندی کی وجہ سےحصص کے نرخ گرگئے۔سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اسی وجہ سےپاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی رہی تھی جس کے باعث اکسٹھ اعشاریہ چودہ فیصد حصص کی قیمتیں یکدم کم ہوگئیں تھیں یوں سرمایہ کاروں کے بیس ارب انہتر کروڑ ایک لاکھ 53 ہزار نوسوسات روپے ڈوب گئے ۔

کوئی تبصرے نہیں