Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

خبردار،سوشل میڈیا پرعدالتوں کے خلاف بولے توکارروائی ہوگی

 اسلام آباد(جی این اے)خبردارسوشل میڈیا پر عدالتوں کے خلاف بولنے والوں کے خلاف اب سخت کارروائی کی جائے گی،ججزسپریم کورٹ کے خلاف جو مہم چلا ر...


 اسلام آباد(جی این اے)خبردارسوشل میڈیا پر عدالتوں کے خلاف بولنے والوں کے خلاف اب سخت کارروائی کی جائے گی،ججزسپریم کورٹ کے خلاف جو مہم چلا رہے تھے انکے خلاف بنائی جانے والی جے آئی ٹی سخت کارروائی کرنے کیلئے تیار۔

سولہ جنوری کو معرض وجود میں آنے والی جے آئی ٹی عدالتوں کے خلاف نفرت پھیلانے والے عناصر کو روکنے کیلئے کارروائی کرے گی،اس حوالے سے جے آئی ٹی کا اجلاس بھی منعقد کیا گیا جسکی صدارت ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر نے کی۔اس حوالے سے نفرت پھیلانے والوں کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کرنے کیلئے پی ٹی اے کو بھی ہدایت کردی گئی ہے،

مذکورہ جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی،پولیس،انٹیلی جنس بیورو،اورپی ٹی اے کے اراکین بھی شامل ہیں،امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ عدالتوں کے خلاف نفرت پھیلانے کا باعث بننے والوں کو جلد گرفتارکیا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں