Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

کھیلوں میں خواتین بااختیار،این سی ایچ آراوربنک الحبیب نے دستخط کردئیے

 اسلام آباد( جی این اے) بینک الحبیب اور قومی کمیشن برائے انسانی حقوق (این سی ایچ آر) نے  لیٹر آف انٹرسٹ( اظہار دلچسپی) پر دستخط کیے ہیں، جس ...


 اسلام آباد( جی این اے) بینک الحبیب اور قومی کمیشن برائے انسانی حقوق (این سی ایچ آر) نے  لیٹر آف انٹرسٹ( اظہار دلچسپی) پر دستخط کیے ہیں، جس میں کھیلوں کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانےاورپسماندہ کمیونٹیز کو متحرک کرنے  پرخصوصی توجہ دیتے ہوئے  مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔ 

فی الحالNCHRاس تھیم پر  ”کینیڈا فنڈ فار لوکل انیشیٹوز (CFLI) “جسے   پاکستان میں موجود  کینیڈا کے ہائی کمیشن کی حمایت حاصل ہے کیلئے عملی کاوشیں کرنے کیلئے   مصروف عمل ہے  ۔ ۔ تاہم، این سی ایچ آر نے اس پروجیکٹ کے سب سے زیادہ کمزور اور پسماندہ گروپ "کوئٹہ میں ویمن یونائیٹڈ فٹ بال اکیڈمی" کی مدد کرنے کی نشاندہی کی ہے ۔

لیٹر آف انٹرسٹ ایک جامع فریم ورک کے طور پر کام کرے گا جس کے تحت  بینک الحبیب کوئٹہ میں ہزارہ ویمن یونائیٹڈ فٹ بال اکیڈمی کی اسپانسرشپ کے لیے معاہدہ کرے گا ۔اس اسٹریٹجک شراکت داری کا مقصد اکیڈمی میں  مزید لڑکیوں کی تربیت کرنا اور ان کی صلاحیتوں  کو بڑھانا ہے ۔ مزید برآں، اسپانسرشپ کینیڈا فنڈ فار لوکل انیشیٹوز پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد اکیڈمی کے طویل المدتی  استحکام   کو یقینی بنائے گی۔

واضح رہے 'امپاور ہر ' NCHRکا ہی  ایک ایسا  اقدام ہے جو پاکستان میں خواتین کو کھیلوں، بالخصوص فٹ بال میں حصہ لینے سے روکنے والے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ مختلف شعبوں میں نمایاں پیش رفت کے باوجود پاکستان میں خواتین کو اب بھی کھیلوں تک رسائی اور حصہ لینے میں متعدد رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ ان چیلنجوں میں کھیلوں کا محدود انفراسٹرکچر، ناکافی فنڈنگ، دقیانوسی سماجی تصورات، صنفی تعصبات، تربیت اور ترقی کے مواقعوں کی کمی اور کھیل کی تمام سطحوں پر خواتین کی نمائندگی کی کمی شامل ہیں۔

''امپاور ہر ' کا مقصد ایک ایسا ایکو سسٹم بنانا ہے جس سے لڑکیوں کے کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے پائے جانے والے منفی رویوں کا خاتمہ ہواور خواتین فٹ بال میں فعال طور پر حصہ لینے، مقابلہ کرنے اور اپنی بہترین صلاحیتوں کومنوانے کیلئے بااختیار ہوجائیں ۔ یہ منصوبہ ابتدائی طور پر پاکستان کے چار شہروں کراچی، کوئٹہ، چترال اور اسلام آباد پر توجہ مرکوز کرے گا۔ اپنے اہداف کے حصول کے لیےNCHR نے مقامی اثر رکھنے والے شریک کاروں کے ساتھ تعاون کیا ہے جو اس پروجیکٹ سے  مستفید ہونے والی کمیونٹیز میں  شامل ہوجائیں ۔ ان پارٹنرز  میں چترال میں کرشمہ علی فاؤنڈیشن، کوئٹہ میں ویمن یونائیٹڈ فٹ بال اکیڈمی اور کراچی میں کراچی یونائیٹڈ فاؤنڈیشن شامل ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں