Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

یاسمین راشد کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

 لاہور(جی این اے) الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ جسٹس طارق ندیم نے یاسمین راشدکےکاغذات نامزدگی...

 لاہور(جی این اے) الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

جسٹس طارق ندیم نے یاسمین راشدکےکاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے آر او کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت کی اور کاغذات مسترد کرنے کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ 

دوسری جانب الیکشن ٹربیونل کے جج نے آر او کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے عمران خان کے کاغذات مسترد کیے جانے کے خلاف دائر اپیل کو مسترد کردیا۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ عمران خان نااہل ہوچکے ہیں  اور ان کے تجویزہ کنندہ کا تعلق بھی این اے 122 سے نہیں جب کہ (ن) لیگ کے وکیل نے بھی سابق وزیر اعظم کی اپیل کی مخالفت کی۔


کوئی تبصرے نہیں