Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

اڈیالہ جیل سے عمران خان کا انتہائی اہم پیغام آگیا

  راولپنڈی(جی این اے)جنرل باجوہ نے آفردی کہ رجیم چینجنگ کے خلاف احتجاج ختم کردو تو دوتہائی اکثریت ملے گی،میرے ماں باپ غلام ملک میں پیدا ہوئ...

 


راولپنڈی(جی این اے)جنرل باجوہ نے آفردی کہ رجیم چینجنگ کے خلاف احتجاج ختم کردو تو دوتہائی اکثریت ملے گی،میرے ماں باپ غلام ملک میں پیدا ہوئے مگرمیں آزاد ہوں،اللہ کے سوا کسی اورکے سامنے نہیں جھکوں گا،آزادوطن میں غلامی قبول نہیں کرسکتا،عمران خان نے اڈیالہ جیل میں اپنی بہنوں سے ملاقات کے دوران اہم پیغام جاری کردیا۔

اس حوالے سے علیمہ خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی عمران خان نے مجھے پیغام دیکر بھیجا ہے کہ اگست 2022ء میں جنرل جاجوہ نے مجھے یہ پیشکش کی تھی کہ میں رجیم چینجنگ کے خلاف احتجاج نہ کروں یا بندکردوں تو مجھے دوتحائی اکثریت دلائی جائے گی،مگر میں آزادملک کا فرد ہوں،غلامی قبول نہیں کرسکتا،صرف اللہ سے ڈرتا ہوں اوراسی کے سامنے جھکوں گا،ورنہ اس سے موت بہتر ہے غلامی نہیں۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن کا کہنا تھا کہ میرے بھائی کا جیل میں اوپن ٹرائل نہیں ہورہا صرف دوچارصحافی ہوتے ہیں،عمران کو جیل میں ہی رکھنے کیلئے روزانہ کبھی کونسااورکبھی کونسا کیس درج کردیا جاتا ہے،اگرکسی ایک مقدمے میں ضمانت ہوتی ہے تو دوسرے میں دھرلیا جاتا ہے۔عمران خان کے خلاف تمام مقدمات بے بنیاد ہیں جن میں کوئی دم ہی نہیں۔

کوئی تبصرے نہیں