Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پشاورہائی کورٹ کابڑا فیصلہ،پی ٹی آئی کو بلاپھرمل گیا

  پشاو(جی این اے)ہائی کورٹ پشاورکا بڑا فیصلہ آگیا،پاکستان تحریک انصاف کو بلا پھر واپس مل گیا ہے،کیس کی سماعت دورکنی بینچ نے کی جس میں جسٹس ...

 


پشاو(جی این اے)ہائی کورٹ پشاورکا بڑا فیصلہ آگیا،پاکستان تحریک انصاف کو بلا پھر واپس مل گیا ہے،کیس کی سماعت دورکنی بینچ نے کی جس میں جسٹس اعجازانوراورجسٹس ارشدعلی شامل تھے۔

ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن اورپی ٹی آئی کے پہلےمکمل دلائل سنے اورپھر فیصلہ سنایا،قبل ازیں سماعت کے دوران قانون دان قاضی جاوید نے عدالت کو اپنے دلائل میں بتایا کہ میرے موکل کو انٹراپارٹی الیکشن کا پتا ہی نہیں تھا ورنہ وہ اس میں حصہ لیتے حالانکہ وہ پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری رہ چکے ہیں،جس پر جسٹس اعجازانورکا کہنا تھا کہ آپ کو چاہیے تھا کہ آپ کالعدم ہونے والے الیکیشن کا دوبارہ مطالبہ کرتے،اگر آپ جماعت سے ہی تھے تو اپنا نشان واپس لینے پر آپکو اعتراض ہونا چاہیے تھا اسکے جواب میں قاضی جوادنے کہا کہ ہمیں الیکیشن میں موقع فراہم نہیں کیا گیا اس لئے الیکیشن کمیشن گئے۔

عدالت نے تمام فریقوں کے دلائل سنے اوراسکے بعد محٖفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قراردیا یوں پی ٹی آئی کو بلے کا نشان پھرسے واپس مل گیا۔

اپنے فیصلے میں عدالت نے کہا کہ 22 دسمبر الیکیشن کمیشن کا فیصلہ آئین کے متصادم ہے،انٹراپارٹی الیکشن سرٹیفکیٹ پی ٹی آئی اپنی ویب سائٹ پر جاری کرے،پی ٹی آئی بلا کے نشان کی حقدارہے اسے یہ نشان دیا جائے۔

عدالتی فیصلہ آتے ہی پی ٹی آئی ووٹرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،سب نے پرجوش انداز سے ایک دوسرے کو مبارک باد کے پیغامات دئیے۔کارکنان خوشی سے ایک دوسرے کے گلے ملتے رہے۔

کوئی تبصرے نہیں