Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

آدھی رات کو گھرمیں گھس کرآٹھ افرادقتل کردئیے گئے

  لکی مروت(جی این اے)تختی خیل میں انتہائی افسوسناک واقعہ،اسلحے سے لیس افرادایک گھرمیں داخل ہوئے اورخواتین بچوں سمیت آٹھ افراد پراندھادھندفا...

 

لکی مروت(جی این اے)تختی خیل میں انتہائی افسوسناک واقعہ،اسلحے سے لیس افرادایک گھرمیں داخل ہوئے اورخواتین بچوں سمیت آٹھ افراد پراندھادھندفائرنگ شروع کردی جس سے آٹھ کے آٹھ افرادجاں بحق ہوگئے،بے رحم ملزمان آٹھ افراد کو خون میں لت پت کرکے باآسانی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان آدھی رات کو گھرمیں داخل ہوئے جہاں دوبچے اوردوخواتین بھی سورہی تھیں،ملزمان نے تمام افرادکو اپنی گولیوں کا نشانہ بنایا اورفرارہوگئے،اہل علاقہ کی اطلاع پر پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اورتمام لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا،علاوہ ازیں واقعہ کی جگہ سے شواہد بھی اکھٹے کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

اس حوالے سے پولیس ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ویسے تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ یہ کوئی پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے تاہم مکمل تحقیقات کے بعد ہی کچھ کہا جاسکے گا،ملزمان کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔جبکہ دوسری طرف اہل علاقہ نے ایک ہی گھر کے آٹھ افراد کے قتل ہوجانے پر احتجاجی مظاہرے کا بھی اعلان کردیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں