Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

بلانشان واپسی،پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے درخواست واپس لے لی

 اسلام آباد(جی این اے)ابھی کیس پشاورہائی کورٹ میں چل رہا،سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی نے بلانشان واپس لینے کی درخواست واپس لے لی۔ اعلی عدلیہ م...


 اسلام آباد(جی این اے)ابھی کیس پشاورہائی کورٹ میں چل رہا،سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی نے بلانشان واپس لینے کی درخواست واپس لے لی۔

اعلی عدلیہ میں ہونے والی سماعت تین رکنی بنچ کررہا تھا جسکی سربراہی چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کررہے تھے،پی ٹی آئی کے درخواست واپس لینے پر عدالت نے اپیل خارج کردی۔

اس حوالے سے عدالت کے باہر صحافیوں سے بات چیت کے دوران رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ چونکہ ابھی ہائی کورٹ پشاورمیں بلے کے نشان کی واپسی کیلئے کیس چل رہا ہے لہذاسپریم کورٹ میں دائرکی گئی ہماری درخواست غیرموثر ہوگئی تھی،اب ہائی کورٹ پشاور کا فیصلہ امید ہے ہمارے حق میں ہوجائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں