Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

عمران خان کا نیا بیان سامنے آگیا ہے

 راولپنڈی(جی این اے)توشہ خانہ کیس،میرے خلاف وعدہ معاف گواہ ایک چپڑاسی اوردودیگر افرادہیں،بطوروزیراعظم میں اپنے چپڑاسی کا استعمال کروں گا؟اڈی...

 راولپنڈی(جی این اے)توشہ خانہ کیس،میرے خلاف وعدہ معاف گواہ ایک چپڑاسی اوردودیگر افرادہیں،بطوروزیراعظم میں اپنے چپڑاسی کا استعمال کروں گا؟اڈیالہ جیل میں عمران خان نے صحافیوں سے بھی بات چیت کرلی۔

توشہ خانہ مقدمہ کی اڈیالہ جیل میں سماعت کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے اپنے خیالات کے اظہارمیں کہا کہ توشہ خانہ کے مقدمے میں یہ کہا گیا کہ میں نے اپنے آفس بوائے کے تعاون سے اربوں روپے کی کرپشن کی اور اربوں کا فائدہ اٹھایا،وزیراعظم ہونے کی حیثیت سے میں کسی اور کا نہیں بلکہ اپنے آفس بوائے کا استعمال کروں گا،ایسا ممکن ہے کیا؟۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کیا یہ معاشرہ امر باالمعروف کی عکاسی کررہا ہے؟حالانکہ یہ ایک اسلامی معاشرہ ہے۔ میرے خیال سےمعاشرہ اچھائی، برائی پر ہوتا ہے، اچھائی ختم تو معاشرہ بھی ختم ہوجاتا ہے۔

عمران خان نے صحافیوں سے بات جاری رکھتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میں نے طاقت ور کو قانون کی نگرانی میں لانےکی کوشش کی اوراسی کی مجھے آج سزابھی دی جارہی ہے۔

سپریم کورٹ کے نااہلی والے فیصلے سے متعلق عمران خان نے کہا کہ ابھی کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا یہ عدالت نے فیصلہ دیا ہے۔شیخ رشید سے اتحادکے حوالے سے پوچھے گئے سوال پرعمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر جو بھی فیصلہ ہوگا وہ سیاسی سیٹ اپ ہی کرے گا۔

 صحافیوں کو عمران خان نے اپنے بیٹوں کے حوالے سے کہا کہ پانچ ماہ میں صرف دو مرتبہ بیٹوں سے بات کرائی گی۔

کوئی تبصرے نہیں