Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

وزیراعظم کم عمر اورہم جنس پرست بھی ہوگا

 پیرس(ویب ڈیسک)فرانس ترقی یافتہ اورامیرملک کی شہرت تو رکھتا ہی تھا اب اس وجہ سے بھی منفرد مقام حاصل کرنے جارہا ہے کہ پہلی بار فرانس کا وزیرا...


 پیرس(ویب ڈیسک)فرانس ترقی یافتہ اورامیرملک کی شہرت تو رکھتا ہی تھا اب اس وجہ سے بھی منفرد مقام حاصل کرنے جارہا ہے کہ پہلی بار فرانس کا وزیراعظم نہ صرف کم عمر ہوگا بلکہ ہم جنس پرستی میں بھی شہرت رکھتا ہے۔

منظرعام پر آنے والی خبر کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے دوسال تک وزارت عظمی کے عہدے پر رہنے والے الزبتھ بورن کا استعفی منظورکرلیا ہے اوراب وہ چونتیس سال کے گیبریل اٹل کو وزیراعظم بنانے جارہے ہیں جو عمر میں بھی کم ہیں اورہم جنس پرست بھی ہیں۔

اس حوالے سے صدارتی بیان بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں یہ کہا گیا کہ صدرفرانس ایمانوئیل نے گیبریل اٹل کو وزیراعظم بناکرانہیں فوری حکومت بھی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

فرانس کے صدر کے اس فیصلے پر وہاں کی عوام کی کیا رائے ہوگی یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں