Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

نواز شریف اور ان کی فیملی کے خلاف نیب تحقیقات بند

  اسلام آباد(جی این اے) قومی احتساب بیورو نے قائد مسلم لیگ(ن) میاں نواز شریف اور ان کی فیملی کے خلاف تحقیقات بند کردیں۔شریف فیملی پر الزام ت...

  اسلام آباد(جی این اے) قومی احتساب بیورو نے قائد مسلم لیگ(ن) میاں نواز شریف اور ان کی فیملی کے خلاف تحقیقات بند کردیں۔شریف فیملی پر الزام تھا کہ انھوں نےکروڑوں روپے ٹرسٹ کے نام پر خفیہ طور پر وصول  کیے۔

نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سابق وزیرعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف شریف ٹرسٹ کیس سمیت 5 انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دی گئی۔

ااجلاس میں بتایا گیا کہ شریف ٹرسٹ کیس میں انویسٹی گیشن کی منظوری 31 مارچ 2000ء کے بعد سے جاری تھی ، جس میں الزام تھا کہ شریف خاندان نے ٹرسٹ کے نام پر بے نامی جائیداد بنائی  اور ٹرسٹ کے اکاؤنٹس میں خورد برد کی گئی اورآڈٹ بھی نہیں کرایاگیا۔


کوئی تبصرے نہیں