Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

رشتے سے انکار،سکول ٹیچرکاچہرہ تیزاب سےجلادیاگیا

  لاہور(جی این اے)کمزورقانون سازی،اسلامی تعلیمات کا فقدان،شاہدرہ ٹائون میں سکول ٹیچرکو رشتے سے انکارکرنا مہنگا پڑگیا،انسان نمادرندے نے تیزاب...

 


لاہور(جی این اے)کمزورقانون سازی،اسلامی تعلیمات کا فقدان،شاہدرہ ٹائون میں سکول ٹیچرکو رشتے سے انکارکرنا مہنگا پڑگیا،انسان نمادرندے نے تیزاب پھینک کرحوا کی بیٹی کا چہرہ بری طرح جھلسادیا،ملزم سیالکوٹ کے ایئرپورٹ سے گرفتارکرلیا گیا۔

متاثرہ لڑکی ایک سکول میں بطورٹیچراپنے فرائض سرانجام دے رہی تھی،عمرنامی ملزم اس ٹیچر سے شادی کرنے کا خواہش مند تھا،مگر جب رشتہ مانگا گیا تو لڑکی نے صاف انکارکردیا جسکا لڑکے کو اتنا رنج اورغصہ تھا کہ وہ انسان سے حیوان بن گیا،ساتھی ملزمان کیساتھ موٹرسائیکل پر آیا تو موقع پا کر سکول ٹیچرکے چہرے پر تیزاب پھینک دیا جس سے اسکا چہرہ بہت زیادہ جل گیا جسے فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ملزم عمر تیزاب پھینکنے کے بعد فرارہونے کیلئے سیالکوٹ ائیرپورٹ پہنچا مگر پولیس نے پھرتی دکھاتے ہوئے اسے گرفتارکرکے مزید تفیش شروع کردی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں