Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

مشہور پاکستانی ہندو ڈائریکٹر دائرہ اسلام میں داخل

  مدینہ منورہ(نیوز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کیساتھ کئی سالوں سے وابستہ ہندو ڈائریکٹر پرمیش اڈیوال دائرہ اسلام میں داخل ہو گئے۔ پرمیش اڈیوال...


 
مدینہ منورہ(نیوز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کیساتھ کئی سالوں سے وابستہ ہندو ڈائریکٹر پرمیش اڈیوال دائرہ اسلام میں داخل ہو گئے۔

پرمیش اڈیوال نے اپنےانسٹاگرام پر مسجد نبویﷺ میں عبادت کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی اور اسلام قبول کرنے سے آگاہ کیا۔ ویڈیو پر عاطف اسلم کی قوالی تاجدار حرم لگائی گئی ہے جب کہ  ویڈیو میں پرمیش کو عقیدت و احترام سے ہاتھ باندھے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔پرمیش نے انسٹا اسٹوری پر مدینہ منورہ سے لی گئی تصاویر بھی شیئر کی  ہیں۔ جس پر شوبز ستاروں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ  بھی جاری ہے۔

ڈائریکٹر پرمیش اڈیوال کا تعلق ہندو مذہب سے تھا تاہم اب  انہوں نے اسلام قبول کرتے ہوئے عمرے کی سعادت بھی حاصل کی ہے۔

ان کے کامیاب پروجیکٹس میں 'پنجاب نہیں جاؤں گی' اور 'عشرت میڈ ان چائنہ' شامل ہے۔


کوئی تبصرے نہیں