Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

نوازشریف اہم پارٹی رہنمائوں کے باہم جھگڑے ختم کرانے میں کامیاب

 لاہور(جی این اے)اپنے قائد کا حکم سرآنکھوں پر،ن لیگ کے وہ رہنما جو باہم ناراض تھے سب نوازشریف کی ہدایت پر گلے شکوے بھلا کربغلگیر ہوگئے۔ نوا...


 لاہور(جی این اے)اپنے قائد کا حکم سرآنکھوں پر،ن لیگ کے وہ رہنما جو باہم ناراض تھے سب نوازشریف کی ہدایت پر گلے شکوے بھلا کربغلگیر ہوگئے۔

نوازشریف کی صدارت میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں انتخابات پر حکمت عملی کا جائزہ بھی لیا گیا اورجو امیدوارقومی اورصوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنا چاہتے ہیں انکے ناموں پر بھی صلاح مشورہ کیا گیا،اجلاس میں مریم نواز،شہبازشریف،خواجہ سعدرفیق،سلمان رفیق اورسردارایازصادق بھی شریک تھے،اسی دوران سابقہ ایم این اےشیخ روحیل اصغر کو بھی بلایا گیا جو کچھ عرصے سے ایازصادق سے خائف تھے،تب دونوں رہنمائوں کو آمنے سامنے بیٹھا کرن لیگ کے قائد نوازشریف نے راضی نامہ کروادیا جسکے بعد دونوں رہنمائوں نے تمام گلے شکوے ختم کردئیے۔

اس موقع پر نوازشریف اپنے خیالات کے اظہارمیں کہا کہ سب کی پارٹی کیلئے قربانیاں ہیں اس لئے کسی کو ناراض نہیں کرسکتے،سب کو مواقع دئیے جائیں گے، شیخ روحیل اصغر کا بعدازاں اپناموقف دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف ہمارے قائد ہیں ان کا ہرفیصلہ منظورہوگا،ان سے ہونے والی ملاقات بھی بہت اچھی ثابت ہوئی۔

کوئی تبصرے نہیں