Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلہ

لاہور(جی ایناے)راولپنڈی ،اسلام آباد اورلاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 6عشاریہ صفر شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے  ۔ راولپنڈی ،اسلام...

لاہور(جی ایناے)راولپنڈی ،اسلام آباد اورلاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 6عشاریہ صفر شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے  ۔

راولپنڈی ،اسلام آباد اورلاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں  زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 213 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

خیبرپختونخوا کے اضلاع  سوات اور اس کے گردونواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے، اس کے علاوہ کوہاٹ، مردان، اسلام آباد اور پشاور کے اطراف میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے،اس کے علاوہ لاہور، سرگودھا ، فیصل آباد ، شیخوپورہ، پاکپتن اور گوجرانوالہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ ڈی آئی خان، بنوں،  ہنگو، دیامر، پارا چنار، منڈی بہاءالدین، بھکر، نوشہرہ، مظفرآباد، وادی نیلم  آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات تاحال موصول نہیں ہوئیں۔

کوئی تبصرے نہیں