Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

راولپنڈی میں چھ خطرناک ڈاکوپولیس مقابلے میں مارے گئے

  راولپنڈی(جی این اے)بیرون ملک سے آنے والے شہریوں کو پولیس کی وردی پہن کرلوٹنے والے چھ ڈاکو پولیس مقابلے میں مارے گئے،مرنے والے ڈاکوئوں نے ...

 


راولپنڈی(جی این اے)بیرون ملک سے آنے والے شہریوں کو پولیس کی وردی پہن کرلوٹنے والے چھ ڈاکو پولیس مقابلے میں مارے گئے،مرنے والے ڈاکوئوں نے گزشتہ دنوں برطانیہ سے آنے والے شہری کو بھی لوٹ کر قتل کردیا تھا۔

پولیس مقابلے تھانہ مورگاہ اورتھانہ ریس کورس کی حدود میں ہوئے،ریس کورس میں ڈاکوئوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی تھی جسکے جواب میں پولیس کی فائرنگ سے چارڈاکو ہلاک ہوئے،مرنے والے ڈاکوئوں میں ایک کا نام ساجد عرف گٹو تھا،ایک کا نام حسن اوردوسرے دو میں محمد علی اوروسیم شامل ہیں۔اسی طرح ایک اورمقابلے میں دوڈاکوپولیس کی گولیوں کا نشانہ بنتے ہوئے ہلاک ہوئے۔

ڈاکوئوں کے قبضے سے پولیس کا یونیفارم،برطانیہ سے آئے شہری جسکو قتل کردیا گیا تھا اسکا لیپ ٹاپ بیگ اوراسلحے سمیت دیگراشیا بھی برآمد کی گئی ہیں۔مرنے والے تمام ڈاکو راولپنڈی اوراسلام آباد میں شہریوں کو اسلحے کے زورپر لوٹتے اورتشدد کرکے فرارہوجاتے تھے۔

کوئی تبصرے نہیں