Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پیسے کی لالچ۔۔۔ مغوی خود ہی اغواءکار نکلا

خانیوال(جی این اے)خانیوال کالونی کے رہائشی کے اغواء برائے تاوان کا ڈراپ سین،اغوا ء برائے تاوان ہونے والا سیکنڈ ائیر کا طالب علم خود ہی اغوا ...

خانیوال(جی این اے)خانیوال کالونی کے رہائشی کے اغواء برائے تاوان کا ڈراپ سین،اغوا ء برائے تاوان ہونے والا سیکنڈ ائیر کا طالب علم خود ہی اغوا کار نکلا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے مغوی اور ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ سیف سٹی پراجیکٹ اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلاتے ہوئے فوری کارروائی شروع کی۔

 ایس ایچ او نے بتایاکہ پانچ روز قبل تھانہ سٹی میں عبدالستار نے اپنے بیٹے سیکنڈائیرکے طالبعلم عبداللہ کے اغواء برائے تاوان کا مقدمہ درج کروایا،،جس پر تفتیش کے دوان پتہ چلا کہ20 لاکھ روپے کیلئے اغوا ء برائے تاوان ہونے والا سیکنڈ ائیر کے طالب علم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈرامہ رچایا،،ایس ایچ او نے بتایاکہ مغوی او راس کے ساتھیوں کو گرفتارکرلیا گیا ہے جس پر مغوی عبداللہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کرآن لائن کاروبارکرتے تھے جس پر نقصان ہونے کی صورت میں ڈرامہ رچایا۔


کوئی تبصرے نہیں