Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

ایران اسرائیل کے خلاف کارروائی سے پہلے دوبارسوچے،امریکہ

 واشنگٹن(ویب ڈیسک)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے صحافیوں کوبریفنگ دیتے ہوئےکہا ہےکہ ایران اورخطے کے دیگرممالک یاگروپ میں سے جو بھی ...

 واشنگٹن(ویب ڈیسک)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے صحافیوں کوبریفنگ دیتے ہوئےکہا ہےکہ ایران اورخطے کے دیگرممالک یاگروپ میں سے جو بھی ہووہ اسرائیل کے خلاف موجودہ صورتحال کا فائدہ اٹھا کرکارروائی کرنے سے پہلے دو مرتبہ سوچے۔ ایران کے پاس کوئی جوازایسا نہیں کہ جسکی بنیادپر وہ اسرائیل کے خلاف کارروائی کرے۔

میتھیو ملزنے مزید یہ بھی کہا کہ ایران کے شہرمیں جو دھماکے ہوئے ہیں ان سے امریکا یا اسرائیل کا کوئی تعلق نہیں ہے ایسے تمام الزامات کو ہم مستردکرتے ہیں۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ غزہ میں فلسطینی شہریوں کی اموات کو کم سے کم رکھنے اور فلسطینوں تک انسانی امداد پہنچانے کے لیے کوششیں کرتے رہیں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ مشرق وسطیٰ کے اس مسئلے کا ایسا حل نکلے کہ جسکے تحت فلسطین اور اسرائیل کے شہریوں کو برابر تحفظ فراہم کیا جاسکے۔

کوئی تبصرے نہیں